ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق تہران سے جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں معصوم لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا نے بھارت میں تیسرا پلانٹ لگانے کی تیاری کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں