ایمسٹر ڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ میں مسلح طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا نے بھارت میں تیسرا پلانٹ لگانے کی تیاری کر لی
عالمی میڈیا کے مطابق 32 سالہ طالبعلم نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کر کے 39 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی،بعد ازاں وہ ایک ہسپتال پہنچا اور 43 سالہ مرد لیکچرار کو بھی گولیاں مار دیں،ہسپتال میں فائرنگ کے وقت کئی نوجوان انٹرویو دینے آئے ہوئے تھے،لیکچرار نے دوران علاج دم توڑ دیا، پولیس نے مسلح طالبعلم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا،ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ ایراسمس یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور جس اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی اسی کے بلڈنگ ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آواز بلند کریں،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر آویزاں