لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ یشما گل بھی متحدہ عرب امارات کا ویزا ملنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے فلم سے نکال کر کرشمہ کپور اور تبو کو کاسٹ کیا گیا،روینہ ٹنڈن کا انکشاف
اداکارہ یشما گل نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی کہ انہیں گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا ہے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ یشما گل نے کہا کہ دبئی کا شکریہ کہ جس نے خود کو مجھے اپنا دوسرا گھر کہلانے کا موقع دیا ہے، انہوں نے اس ویزے کی وصولی میں مدد کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل ہمایوں سعید،علی ظفر،ثنا جاوید،عمیر جیسوال،شاداب خان،اعظم خان،صبا قمر سمیت پاکستان کی دیگر مقبول شخصیات کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد متحدہ ارب امارات میں بغیر کسی نیشنل سپانسر کے کاروبار،رہائش اور تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی شوہر سے تعلقات تھے،اداکارہ حرا سومرو کا شرمناک انکشاف