کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش مزاج لڑکی ہیں لیکن انہیں رونے میں چند منٹ لگتے ہیں، چھوٹی عمر سے مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی شوہر سے تعلقات تھے،اداکارہ حرا سومرو کا شرمناک انکشاف
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے شادی کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں شادی کا بہت شوق ہے، میں چاہتی ہوں کہ ایک دن میں اپنے میاں کی بیوی بنوں، آپ دعا کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بالی ووڈ کے بعد میں ہالی ووڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔ ایک سوال پر حمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے ہر چھوٹی سی چھوٹی بات پر رونا آجاتا تھا، میں بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن مجھے رونے میں چند منٹ لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا بہت چھوٹی عمر سے مسلسل کام کرنے کے دوران مجھے اپنے بارے میں جاننے کا موقع نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اداکار دکھنے میں خوش دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ کس حالات سے گزر رہے ہیں اس کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کترینہ کیف”ماں“بننے والی ہیں؟اداکارہ نے وائرل خبروں کی اصل حقیقت بتا دی