لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ آج کے دور میں بھی شوبز انڈسٹری میں سانولی رنگت کی لڑکیوں کو منفی کردار دیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گرم
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماضی کے مقابلے میں شوبز انڈسٹری میں اس حوالے سے بہتری آچکی ہے مگر اب بھی پاکستان سمت دیگر ممالک میں سانولی رنگت کی اداکاراﺅں کو منفی کردار دیے جاتے ہیں۔رنگت کے حوالے سے اب بھی شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ تفریق برتی جاتی ہے اور سانولی رنگت کی حامل لڑکیو ں کو اسکرین پر بولڈ اور شہوت انگیز انداز میں دکھایا جاتا ہے۔ماڈل و اداکارہ کے مطابق ہر کسی نے ویمپ گرل کا تصور سانولی رنگت کی لڑکی سے جوڑ رکھا ہے ، ایسی ہی لڑکیوں کو سگریٹ نوشی بھی کرتے دکھایا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈراموں سے دوبارہ طویل وقفہ نہیں لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کورولوس عثمان دیکھنے والے شائقین کے لئے خوشخبری، سیزن 5 کب شروع ہو گا؟تاریخ سامنے آ گئی