کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں چند سال بعد رحم مادر کی سرجری کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کے دیوانے نکلے،ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ بھی شرما جائےشگفتہ اعجاز نے گزشتہ ہفتے 21 ستمبر کو اپنے ولاگ میں بتایا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی صاحبزادی کے کہنے پر رحم مادر کا ٹیسٹ کروایا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہاں فائبرائڈز بن چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ فائبرائڈز کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے لیکن احتیاط کے طور پر آپ ایم آر آئی کروا لیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایم آر آئی بھی کروالیا تھا اور اب انہوں نے مداحوں کے ساتھ اس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ڈاکٹرز نے چند سال بعد سرجری کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو ’غارحرا‘ کی زیارت کروا دی