کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار و میزبان آغا علی کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر بیرون ممالک سیر و تفریح کرنے کی اپنی تصاویر تنہا شیئر کرنے پر ان کے اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں:پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی مکمل ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی
آغا علی نے یورپی ملک یونان کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ حنا الطاف کا پوچھنا شروع کیا اور بعض افراد نے دعوی کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں متعدد مقامات پر تنہا دیکھا جا سکتا ہے اور وہ تصاویر میں بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوالات کیے کہ حنا الطاف کہاں ہیں اور وہ تنہا تصاویر کیوں شیئر کر رہے ہیں؟بعض صارفین نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ حنا الطاف کو ساتھ میں کیوں نہیں لے گئے اور وہ تنہا کیوں سیر سپاٹے کر رہے ہیں؟کچھ صارفین نے لکھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں، اب اداکار کی جانب سے تنہا تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کا شک پکا ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات پوچھے جانے پر فوری طور پر آغا علی نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کترینہ کیف”ماں“بننے والی ہیں؟اداکارہ نے وائرل خبروں کی اصل حقیقت بتا دی