کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و میزبان عدنان صدیقی اپنے اداکاری کے ساتھ ساتھ اچھے کک بھی نکلے۔
اداکاری سے لے کر میزبانی تک عدنان صدیقی نے اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے تاہم یہ کہنا کافی نہیں ہو گا کہ عدنان صدیقی صرف اداکاری میں ماہر ہیں بلکہ انہوں نے اپنے چھپے ہنر کو مداحوں کے سامنے لاکر سب کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:صبا فیصل نے جوائنٹ فیملی میں رہنے کا طریقہ بتا دیا
پاکستان ٹائم کے مطابق عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مداحوں کیلئے لائیو سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے غیر رسمی گفتگو کے ساتھ گھر کا نظارہ بھی کرایا۔ویڈیو میں عدنان صدیقی نے اپنے کھانا بنانے کی مہارت دکھاتے ہوئے 2 ڈشز تیار کیں جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کے منہ میں پانی بھر آیا۔عدنان صدیقی نے 45 منٹ پر مشتمل اس لائیو سیشن میں دہی کوفتے اور لوکی کی مزیدار ڈشیں تیار کیں جو دیکھنے میں بھی کافی لذیز لگ رہی تھیں۔ویڈیو کے اختتام پر کئی صارفین نے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے عدنان صدیقی کی کھانا بنانے کی مہارت کو خوب سراہا اورساتھ ہی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی شوہر سے تعلقات تھے،اداکارہ حرا سومرو کا شرمناک انکشاف