احد رضا میر اپنی سالگرہ منانے پر بھارتی مداحوں کے مشکور

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اپنے بھارتی مداحوں کی جانب سے اپنی سالگرہ منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کے دیوانے نکلے،ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ بھی شرما جائے
گزشتہ روز ان کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی پرستاروں کیساتھ ان کے بھارتی مداح بھی ان کی سالگرہ منانے دوڑ میں پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے اپنے احد بھائیا کی سالگرہ پر کھانے کے ڈبے تقسیم کیے۔علاوہ ازیں احد رضا میر کے مداحوں کی جانب سے درخت بھی لگائے گئے اور چھوٹے بچوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں وہ ہاتھوں میں ایک پوسٹر تھامے ہوئے ہیں اور اس پوسٹر پر ہیپی برتھ ڈے احد بھائیا درج ہے اور بچے اسی جملے کو کہتے سنائی بھی دے رہے ہیں۔احد رضا میر نے اپنے بھارتی مداحوں کی جانب سے ملنے والی اس محبت کا جواب محبت سے ہی دیتے ہوئے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپ کا بہت شکریہ،یہ میری زندگی میں آج تک ملنے والے تمام تحفوں میں سب سے بہترین تحفہ ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس دنیا کو بہتر بنانے کیلئے آپ سب نے اپنا کردار ادا کیا ہے جس پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان نے بالی ووڈ فلم ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں