رحیم یارخان(کرائم سیل)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی ٹیم کی بڑی کارروائی، بین الاقوامی فراڈیا گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 14 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 سستی ہو گئیں
پاکستان ٹائم“کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے لیڈی انسپکٹر سعیدہ خان اور سب انسپکٹر صارم علی کی قیادت میں شہری علاقہ غلہ منڈی جدیدخان پورمیں کاروائی کرتے ہوئے چک 134 ون ایل سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالستار ولد خلیل اوڈ کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم خلیجی ممالک میں فراڈ کرنے والے ایک منظم گروہ کا اہم رکن ہے اس ملزم نے قطر میں قیام کے دوران کروڑوں روپے کا فنانشل فراڈ کیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے ٹیم نے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ اس گروہ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ قبل ازیں بھی ایف آئی اے اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر کلیم کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے اسی چک سے 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلام آباد منتقل کیا تھا ان ملزمان کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اہم اراکین اسمبلی سینیٹرز اہم شخصیات سے کئی کروڑ روپے ٹھگ لئے تھے بتایا جاتا ہے کہ خان پور میں چک 134 ون ایل اس گروہ کا گڑھ ہے جبکہ دیگر اراکین میں فیصل آباد بورے والا کراچی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جو منظم گینگ کی شکل میں اندرون ملک اور بیرون ممالک میں سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اور منظم طریقے سے بنکوں مالیاتی اداروں سے جعلی کاغذات کے ذریعے قرض بھی نکلواتے ہیں۔