سنجے دت نے دبئی منتقل ہونے بارے بالآخر خاموشی توڑ دی

سنجے دت نے دبئی منتقل ہونے بارے بالآخر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈاسٹار سنجے دت نے بھارت سے دبئی منتقل ہونے کے حوالے سے بالآخر خاموشی توڑدی اور کہاکہ ان کا خاندان متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبا سے قبل ہی منتقل ہوگیا تھا اور وہ یو اے ای کو ہی اپنا گھر سمجھنے لگے ہیں۔ سنجے دت نے کہا کہ اگرچہ دبئی منتقل ہونا سوچا سمجھا قدم نہیں تھا مگر اپنے بچوں کو خوش دیکھنا ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا میں اپنے بچوں کو یہاں تعلیم حاصل کرتے دیکھ کر خوش ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب سنجو بابا سے سوال کیا گیا کہ آخر کس وجہ سے وہ ممبئی سے دبئی منتقل ہوئے تو انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کا اپنا فیصلہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا میری بیوی نے یہ فیصلہ کافی عرصے پہلے کرلیا تھا اور وہ بہت عرصے سے یہاں مقیم ہے۔ میں اپنے کام کے باعث ممبئی اور دبئی کے درمیان چکر لگاتا رہتا ہوں۔ میرا خاندان دبئی آکر خوش ہے اور اگر وہ خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مختلف تقاریب کی تصاویر جاری کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں