بالی ووڈ کے بگ بی بھی مشکل میں پھنس گئے، لاکھوں روپے جرمانے کا خدشہ

بالی ووڈ کے بگ بی بھی مشکل میں پھنس گئے، لاکھوں روپے جرمانے کا خدشہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھی مشکل میں پڑگئے اور گمراہ کن اشتہار کی وجہ سے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے بگ بلین ڈیز سیل پر بننے والے اشتہار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور اس اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ گمراہ کن اشتہارات کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ساتھ ہی امیتابھ بچن پر بھی 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے اپنی شادی کی مختلف تقاریب کی تصاویر جاری کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں