لاہور (شوبز رپورٹر) اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نویں جماعت سے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی، جس کی وجہ سے ان کی والدہ 2 سال تک ناراض رہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے نتاشا علی نے بتایا کہ انہوں نے 9ویں جماعت سے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے ان کی والدہ دو سال تک ان سے ناراض رہیں۔نتاشا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی لاک ڈا?ن میں ہوئی تھی اس وقت حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ میرے نکاح کے 10 دن بعد شادی کا فوٹوشوٹ کروایا۔چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کرنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمی گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ فیل ہوگئی تھیں لیکن پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجوکیشن مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا سابقہ شوہر بارے حیران کن دعویٰ