خود پر مرتے ہیں فی الحال ‘ سجل علی اپنی مداح آپ بن گئیں

خود پر مرتے ہیں فی الحال ‘ سجل علی اپنی مداح آپ بن گئیں

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکاری اور خوبصورتی کیلئے مشہور اداکار سجل علی نے انکشاف کر دیا کہ وہ کس مرتی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں سجل علی نے سفید رنگ کا جوڑا، سبز رنگ کا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا جبکہ ان کے حسن میں مزید اضافہ کانوں میں پہنے سلور رنگ کے جھمکے کر رہے تھے۔ یہی نہیں مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جو کیپشن تحریر کر رکھا تھا۔ اس کے الفاظ کچھ یوں تھے، خودپر مرتے ہیں فی الحال تو۔ اس کے علاوہ جیسے ہی یہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو ان کے چاہنے والوں نے کمینٹ سیکشن میں کھل کر اس بات کا اعتراف کیا کہ ہمیں تو آپ سے محبت ہے اور تو اور چند ایک سوشل میڈیا صارفین کو تو یہ بھی کہتا ہوا پایا گیاکہ اس پہناوے میں آپ حسین پری دکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نتاشا علی کا اپنے ماضی بارے حیران کن انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں