ممبئی (شوبز رپورٹر) بھارتی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ وہ ٹرولز کی طرف سے مذاق اڑانے یا تنقید کرنے پر خاموشی کے ذریعے جواب دیتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خاموشی ہی بہترین جواب ہے اور میں خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں خاموش نہیں ہوتی تو کمنٹس پڑھتی ہوں، لوگوں کو اس متعلق اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ کپڑے چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے، اس کی وجہ سے کسی کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ شہناز نے کہا کہ میرے ساتھ بیٹھو، مجھ سے باتیں کرو، اگر پھر بھی میرے پرستار نہ بنو تو میرا نام بدل دینا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر منفی کمنٹس پڑھتی ہوں اور اس سے مجھے مزید تحریک ملتی ہیں۔شہناز گل نے کہا کہ مجھے برا ضرور لگتا ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ اگر نفرت مل رہی ہے تو کچھ کیا ہوگا، میں اسے مثبت انداز میں لے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا سابقہ شوہر بارے حیران کن دعویٰ