اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریاں و تبادلے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریاں و تبادلے

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پولیس میں تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ارسلان شاہزیب کو ڈی پی او سٹی سے ہٹا کر سی پی او اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او شہزاد ٹاو¿ن عبدالعلیم کو ڈی پی او سٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ شہزاد اختر کو ایس ڈی پی او کورال تعینات کر دیا گیا۔ انسپکٹر ارشد علی کو ایس ڈی پی او شہزاد ٹاو¿ن لگا دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں