لاہور (کرائم رپورٹر ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےتھانہ ڈیفنس اے میں بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ شہری کو رہائی دلادی ۔ اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا، بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ نے وزیراعلی سے رہائی کی درخواست کی جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ کو رہائی دلوائی گئی۔ بزرگ نے رہائی دلوانے پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔