سارہ علی خان کے یورپ میں سیر سپاٹے

سارہ علی خان کے یورپ میں سیر سپاٹے

لندن (شوبز ڈیسک)سارہ علی خان سیلانی طبعیت کی نوجوان اداکارہ ہیں، آج کل وہ یورپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”لکے مطابق انہوں نے لندن سے کئی تصاویر شیئر کی ہیں، یورپ کے سفر میں ان کے ہمراہ والدہ امرتا سنگھ بھی ہیں۔ایک تصویر میں ان کے ساتھ والدہ امرتا سنگھ بھی ہیں اور عقب میں سورج ڈھل رہا ہے۔دیگر تصاویر میں سارہ نے نہایت عمدہ لباس پہن کر خوبصورت پوز دیے ہیں۔انہوں نے کیپشن دیا کہ ولایت میں ولن، کبھی ورک آٹ یا کافی، کبھی زیادہ خوراک لیکن ساتھ ہی ساتھ میرے شوخ بھڑکیلے رنگ آفت ڈھا رہے ہیں۔سارہ علی خان کا اشارہ ان کے کپڑوں کی طرف تھا جو واقعتا دیدہ زیب معلوم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں