imran khan

سائفر کیس ،عمران خان پر فرد جرم کا حکم چیلنج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں نو اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ اس مقدمے کی نقول وصول کر لی گئیں حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوااور نقول وصول نہیں کی گئیں ، خصوصی عدالت نے جیل میں سماعت کے خلاف ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار نہیں کیا۔یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”اڈیالہ جیل بیماریوں کا گڑھ “عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں