رباب رانا نے اپنے ممکنہ شریک حیات کی مبینہ خوبیاں بتادیں

رباب رانا نے اپنے ممکنہ شریک حیات کی مبینہ خوبیاں بتادیں

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ زباب رانا نے اپنے ممکنہ شریک حیات کی مبینہ خوبیاں بتادیں اور کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب کا کہنا تھا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے، ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی،میں کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔ زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسکن ٹریٹمنٹ کیلئے کئی بارہسپتال داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، میرا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں