وہ 2پاور پلانٹس جن کی حکومت نے نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

وہ 2پاور پلانٹس جن کی حکومت نے نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان میںشامل 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ان پلانٹس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی کمٹمنٹ تھی لیکن نگران حکومت میں یہ نجکاری نہیں ہوسکتی۔ذرائع کامزید کہناتھاکہ ان پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پر آئی ایم ایف اقتصادی جائزے میں سخت مطالبات کر سکتا ہے۔پاکستان ٹائم کے ایک سوال کے جواب میں ذرائع نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز تھی پاور پلانٹس کی نجکاری سے فارن ریزور میں اضافہ ہوگا، دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی کام کرنا ہوتا تو کرچکا ہوتا، اسد عمر نے سب واضح کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں