پاک بھارت ٹاکرا ،سلمان خان نے بھی پیغام جاری کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ،سلمان خان نے بھی پیغام جاری کر دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان بھی پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان میں آگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان کا پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی سپورٹ کے لیے ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم ٹائیگر 3 کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سلمان خان بھارتی کرکٹرز کو ٹائیگر قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس باران 11 ٹائیگرز کا مقابلہ ہوگا، 7 لگاتار جیت کے بعد بھی آٹھویں بار ہوگی کانٹے کی ٹکر۔سلمان خان کہتے ہیں کہ یہ کرکٹ کی دشمنی زبردست ہے اور پورے بھارت کو آٹھویں جیت کا انتظار ہے۔آخر میں سلمان خان 8 کا انتظار کہہ کر اپنی فلم ٹائیگر 3 کا ڈائیلاگ جب تک ٹائیگر مرا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں دہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران اچانک بھارت چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں