غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں کراچی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ،جماعت اسلامی نے کل کراچی میں فلسطین مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ۔نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف بینر لگا دیے گئے ،پیرس میں فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا ،یمن ایران عراق سری لنکا ملائشیا بھارت اور جاپان میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کا زمینی آپریشن ،بمباری سے 70نہتے فلسطینی شہید