معروف صحافی اقرار الحسن نے خوبرو خاتون اینکر سے تیسری شادی کر لی،دلہن کون ہے اور شادی کب ہوئی؟تفصیلات آ گئیں

لاہور(بیورو رپورٹ)نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف صحافی اور اینکر پرسن اقرار الحسن نے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ خوبرو اینکر عروسہ خان سے کئی برسوں کے تعلقات کے بعد شادی کر لی،یاد رہے کہ عروسہ خان ایک عرصہ سے اقرار الحسن کے ساتھ کھلے عام مراسم جوڑے ہوئے تھیں جبکہ نجی مجالس میں وہ کئی سال پہلے ہی اقرار الحسن سے” شادی “کا دعویٰ کرتی آئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق گذشتہ چند ماہ سے ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی عروسہ خان کے ساتھ شادی کی باتیں صحافتی حلقوں میں زیر گردش تھیں تاہم اس بارے اقرار الحسن اور عروسہ خان نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب حال عروسہ خان نے واٹس ایپ سٹیٹس میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں دیکھا جس سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹ میں اپنی والدہ،بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر موجود ہیں،اس ویڈیو میں اقرار الحسن کو بھی خوشگوار مود میں دیکھا جا سکتا ہے،عروسہ خان نے اپنے سٹیٹس میں”فیملی ٹائم“لکھا اور ساتھ ہی دل والا ایموجی بھی لگایا ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن نے عروسہ خان سے شادی کچھ عرصہ قبل کی تھی تاہم اب انہوں نے عروسہ خان کو اپنے ذاتی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ”سرعام ٹائم“کا چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی او ای)بھی بنا دیا ہے۔یاد رہے کہ اوکاڑہ کے دیہاتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی عروسہ خان نے لاہور کے نجی ٹی وی چینل سے بطور نیوز کاسٹر اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں وہ ”ڈیلی پاکستان“ سے وابستہ ہو گئیں،چند ماہ قبل انہوں نے ڈیلی پاکستان چھوڑ کر سما نیوز کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو جوائن کیا کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے نئی نوکری کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے شوہر کے ذاتی پلیٹ فارم میں بطور سی ای او ہیڈ کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ سید اقرار الحسن کی پہلی شادی ٹی وی اینکر قرة العین سے سال 2006 میں ہوئی تھی جبکہ اقرار الحسن نے دوسری خفیہ شادی سال 2012 میں ایک اور خاتون صحافی فرح سے کی جسے پانچ سال تک چھپائے رکھا تھا۔کچھ عرصہ قبل ان کی دوسری بیوی فرح اقرار سے نجی یوٹیوب چینل کے میزبان نے سوال کیاتھا کہ اگر اقرار الحسن کا تیسری شادی کرنے کا ارادہ بن جائے تو کیا آپ انہیں اجازت دیں گی؟جس پر فرح اقرار کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی مختلف انٹرویوز اور وی لاگز میں یہ بات بتا چکی ہوں کہ جب اللہ کی طرف سے اجازت ہے اور ہمارے ملکی قانون کے مطابق کسی بھی مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو اس حساب سے اقرار کے پاس تیسری اور چوتھی کی گنجائش باقی ہے،وہ تیسری اور چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں مجھے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔بعد ازاں میزبان کا فرح اقرار سے کہنا تھا کہ اقرار بھائی نے مجھ سے یہ سوال کرنے کو کہا تھا تاکہ آپ کا ردعمل وہ خود جان سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں