بھارت میں تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 افراد ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے حق ادا کردیا؟فلسطینیوں کیلئے طبی امداد سے بھر اطیارہ بھیج دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار بس کو حادثہ صبح کے وقت بھارتی ریاست مہارشٹرا کے سمردھی ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بس میں 35 مسافر سوار تھے جو ضلع بلڈھانہ میں سیلانی بابا کی درگاہ سے واپس جارہے تھے تاہم تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 12 افراد ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس میں 17 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن 35 لوگ سوار تھے جبکہ مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار بھارتی روپے کی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کا زمینی آپریشن ،بمباری سے 70نہتے فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں