عزیکہ ڈینیئل کا موہٹہ پیلس سے جڑے پراسرار واقعے کا انکشاف

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے اپنے ساتھ پیش آنے والے پراسرار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹرویو میں ادکارہ عزیکہ ڈینیل نے کراچی کلفٹن میں واقع موہٹہ پیلس میں پیش آنے والی خوفناک کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔اداکارہ کا واقعے کی مکمل تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری ایک سہیلی کی دوست نے نیا نیا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرایا تھا جس میں مجھے ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی،جب ہم شوٹ کیلئے وہاں پہنچے تو پہلے سے کئی ماڈلز وہاں موجود تھیں،بہرحال وہاں موجود گیٹ کیپر ہمیں بارہا مغرب سے پہلے وہاں سے جانے کی تلقین کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ موہٹہ پیلس کے پیچھے ایک جگی تھی،جہاں کافی پتھر اور ایک مرجھایا ہوا درخت موجود تھا جہاں ہمارا آخری شوٹ ہونا تھا،اتنے میں مغرب کی اذان ہوگئی،اذان کی آواز آنے کی دیر تھی کہ وہاں موجود ڈیوٹی پر مامور افراد نے جگہ خالی کرنے اور ہمیں وہاں سے باہر آنے پر زور دیا کہ اسی اثنا میں ہوا سے چھوٹے چھوٹے پتھر برسنا شروع ہو گئے،خوف کے عالم میں ہم نے وہاں سے دوڑ لگانا شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف صحافی اقرار الحسن نے خوبرو خاتون اینکر سے تیسری شادی کر لی،دلہن کون ہے اور شادی کب ہوئی؟تفصیلات آ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں