ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ خواتین کیساتھ ہمیشہ عزت اور احترام سے بات کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ کا ایک انٹرویو وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں آج کل دیکھتا ہوں کہ لڑکے لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں جوبہت غلط بات ہے۔ انہوں نے لڑکوں کے انداز میں جملہ دہراتے ہوئے کہا کہ ”ہاں یار تو آجانا پھر“ انہوںنے کہا کہ میں کبھی کسی خاتون کیساتھ اس انداز سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو عورتوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے ان سے عزت، نرمی اور احترام سے بات کرنی چاہیے۔