پریانکا اور صوفی نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)صوفی ٹرنر اور پریانکا چوپڑا نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا۔
نک جونس کے بڑے بھائی جو جونس کی اہلیہ صوفی ٹرنر نے اپنی دیورانی پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر ان فالو کیا تو جواب میں پریانکا نے بھی صوفی کو ان فالو کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پچھلے مہینے صوفی نے جو جونس سے طلاق کیلئے کہا ہے۔جو جونس اور صوفی ٹرنر کی طلاق پورے خاندان پر حاوی ہو رہی ہے یہاں تک کے دیورانی اور جیٹھانی نے بھی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے تاہم پریانکا چوپڑا نے اپنے سسرالی خاندان کی اس طلاق پر کوئی بات نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف صحافی اقرار الحسن نے خوبرو خاتون اینکر سے تیسری شادی کر لی،دلہن کون ہے اور شادی کب ہوئی؟تفصیلات آ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں