غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر بمباری تیز کر دی ،شہدا کی تعداد 2670تک پہنچ گئی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 9600ہو چکی ہے جن میں پانچ ہزار بچے ،خواتین اور بزرگ شامل ہیں ،ہسپتالوں میں جگہ ختم ،صحن لاشوں سے بھرے پڑے ہیں ۔حماس سے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1400سے بڑھ چکی ہے ۔
