ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں غزہ کے بحران اور وہاں محصور شہریوں کی ہنگامی امداد پر غور کیا جائے گا ،پاکستان سے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اجلاس میںشرکت اور رکن ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئےسلامتی کونسل میں روس کی قرار داد ناکام