army act

آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف سماعت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد الشکور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل قاضی انور نے موقف پیش کیا کہ آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترامیم پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے جس کی وجہ سے قانون نہیں بنا لیکن اس کے تحت ملزمان کے ٹرائل جاری ہیں ۔جج ارشد علی نے کہا کہ صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے تو پھر اس کو واپس کرنا تھا ،جسٹس عبدالشکور نے پوچھا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل اسی قانون کے تحت شروع کیے گئے ،جسٹس ارشد نے وکیل سے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کیا ترامیم ہوئیں ،وکیل نے کہا کہ عدالت تھوڑا وقت دے تفصیل کے ساتھ دلائل دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں چالان کی نقول تقسیم ،عمران خان پر آئیندہ سماعت میں فرد جرم عائد ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں