imran khan and justice

عمران خان اور جسٹس ابوالحسنات میں مکالمہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور خصوصی عدالت کے جج کے درمیان اہم مکالمہ ہوا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج سے درخواست کی کہ انہیں گھر کا کھانا اور ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کا حکم جاری کیا جائے ،جواب میں جج ابوالحسنات نے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے ۔جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو عمران خان کو مینوئل کے تحت سائیکل فراہمی کی ہدایت جاری کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی جیل کوٹھڑی میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں