اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت کے جج نے جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے جج سے درخواست کی کہ بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے ،جج نے اڈیالہ جیل حکام کو حکم جاری کیاکہ قیدی کے بنیادی حقوق مد نظر رکھتے ہوئے بچوں سے بات کرائی جائے ،جج نے کہا کہ کھانا گھر سے منگوانے کی اجازت دی جائے تو ذمہ دار کون ہو گا ،کھاناجیل میںتیار ہو تو جیل حکام ذمہ دار ہوتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : مختلف شہروں میں آپریشن ،9دہشتگرد گرفتار