لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ویمنز اے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور ایک سہ فریقی ٹی سیریز کھیلے گی ،سہ فریقی ٹی 20سیریز میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ٹیم ہو گی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کر دے گی ۔