ممبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا ہے۔گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیا،انٹرویو میں انہوں نے کہا ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔سارو گنگولی نے کہا یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباو¿ کو نہیں ہینڈل کرسکتی، اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈکپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:”بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہمت نہیں ہاری“محمد رضوان پر امید