saleem nasir

آنگن ٹیڑھا کے ”اکبر “ کی آج 34ویں برسی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی لاجواب ایکٹنگ کے بدولت ناظرین میں مقبول ہونے والے سلیم ناصر کی آج 34ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔
سلیم ناصر نے اپنی فنی زندگی کا آغاز پاکستان ٹیلی وڑن کے لاہور مرکز کے ایک ڈرامے ”لیمپ پوسٹ“ سے کیا ،انہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ ہر طرح کے کردار ادا کیے جنہیں ناظرین نے بے حد پسند کیا،انور مقصود کے تحریر کردہ ڈرامے ’آنگن ٹیڑھا “ میں ’اکبر ‘ کے کردار نے انہیں امر کر دیا جسے آج تک عوام دلوں سے نہیں بھلا سکے ۔سلیم ناصر کے مشہور ڈراموں میں آخری چٹان ،بندش ،ان کہی ،نشان حیدر ،دستک اور آنگن ٹیڑھا شامل ہیں ۔
سلیم ناصر 15 نومبر 1944کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہوئے ، قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آگئے،انہوں نے فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، انھیں حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔سلیم ناصرکراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونم کپور نے فلسطینی معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں