اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف آ گئے ہیں ، ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں، اب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ۔ نجی ٹی و ی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کائرہ کاکناتھاکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے نواز شریف کی واپسی پر کوئی گلہ شکوہ نہیں آیا، مختلف ساتھیوں نے اپنی رائے دی ہے،ہم 90دن میں انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے میاں نواز شریف کو جلدی آ جانا چاہیے تھا ، ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں۔