نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے21 ویں میں میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیوزی لیند کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل 130 اور رویندرا 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی۔ کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو کم سکور پر آوٹ کر کے ہدف کا تعاقب کریں گے۔ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں اس لئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی کپتان ٹام لیتھم کاٹاس کے بعد کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باولنگ کو ترجیح دیتے۔