یاسر حسین نے فلموں میں ’آئٹم نمبرز‘ کو پاکستان کے کلچر کاحصہ قرار دیدیا

یاسر حسین نے فلموں میں ’آئٹم نمبرز‘ کو پاکستان کے کلچر کاحصہ قرار دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یاسر حسین نے فلموں میں ’آئٹم نمبرز‘ کو پاکستان کے کلچر کاحصہ قرار دیدیا اور کہاہے کہ فلموں یا ایوارڈ شوز میں نرگس، ریما یا ریشم جیسی اداکاروں کو گانوں پر پرفارمنس کروانی چاہیے۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں یاسرحسین نے کہا کہ وہ فالوورز بڑھانے یا خبروں میں رہنے کے لیے متنازع بات نہیں کرتے۔ ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ آئٹم سانگ پر ہم کہتے کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے لیکن آئٹم نمبرز ہمارا کلچر ہے، مثال کے طور پر ماضی میں میڈیم نور جہاں کے گانوں میں بہت اچھی ڈانس پرفارمنس ہم نے دیکھی، کلچر یہی ہوتا ہے کہ جب سے ملک بنا ہے تب سے فلموں میں یہ گانے ہیں، بلکہ اس سے بھی پہلے سے یہ گانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں