کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ اور میزبان مشی خان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے دردناک لمحات کے دوران پاکستانی شخصیات کو ایپا ایوارڈ میں شرکت کرنے کے عمل کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ،بطور اداکار یہ ہمارا پیشہ ہوتا ہے کہ ہمیں اداکاری کرنی پڑتی ہے جس کا ہمیں معاوضہ ملتا ہے اور ہمارے گھر کا نظام چلتا ہے، لیکن ایوارڈ شوکیلئے ہمیں کوئی معاوضہ نہیں ملتا، ایسے موقع پر جب فلسطین میں ظلم ڈھائے جارہے ہیں اس وقت زیادہ کچھ نہیں صرف احترام کے طور پر ایپا ایوارڈ میں شرکت سے انکار بھی کرسکتے تھے، ہم فلسطینی بھائیوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔