لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی صبح( پیرکو) اسلام آباد روانگی متوقع ہے ۔ پاکستان ٹائم کے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد جانے کی صورت میں وہ مختلف کیسز میں زیر سماعت مقدمات کے سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔اس سے قبل اتوار کو جاتی امرا ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبنا رہا، مختلف وفود نے میاں نوازشریف سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان کی اپنے پارٹی کے رہنمائوں سے بھی میٹنگز چلتی رہیں، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ناشتے کی ٹیبل پر ہی ملاقات ہوگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور جلسے کے بعد مریم نواز نے لیگی کارکنان کے لیے پیغام جاری کردیا