لاہور(سٹاف رپورٹر)ملکی سیاست میں ایک اور آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا،پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ملک ریاض اور انکی بیٹی کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میں امبر ملک کو اپنے والد ملک ریاض کو فرح گوگی اور بشری بی بی کے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میں امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ مبینہ آڈیو کال میں ملک ریاض اپنی بند سائٹ کے تالے کھلوانے کے عوض بشری مانیکا کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کررہے ہیںجبکہ ملک ریاخ کی بیٹی کے بقول بشری مانیکا نے 5 قراط کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کی،بدلے میں عمران خان سے دفتر کھلوانے کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس لیک ہونے والی آڈیو نے بنی گالہ گینگ آف تھری کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے، بشریٰ بی بی اور عمران خان کی فرنٹ ویمن فرح گوگی تھیں جنہوں نے رشوت لے کر کام انجام دیا۔دوسری طرف معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا خیال ہے ؟ اس گفتگو میں جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان سب کو خود سامنے آ کر وضاحت نہیں کر دینی چاہئیے کہ یہ کون سی انگوٹھی تھی اور کس کی انگوٹھی تھی؟۔