ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ادکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ پر اپنے دل کا حال کہہ ڈالا جبکہ ملائکہ نے بھی اپنی محبت کا برملا اظہار کر دیا۔
ملائکہ اروڑا نے گزشتہ روز اپنی 50ویں سالگرہ منائی اور اسکی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ملائکہ اروڑا کی زندگی کے اس خاص دن کو مذید خاص بنانے کیلئے ارجن کپور نے ان کے ساتھ ایک تصویر فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی اور اس کے ساتھ اپنے محبت سے بھرپور رشتے کی عکاسی کرتا ایک کیپشن بھی لکھا۔ارجن کپور نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو،یہ تصویر ہم ہیں،آپ میرے چہرے پر موجود مسکراہٹ،خوشی اور رونق کی وجہ ہیں اور میں زندگی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آجائیں۔ارجن کی محبت کا جواب ملائکہ اروڑا نے بھی محبت سے دیا اور اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مجھے تم سے پیار ہے لکھا۔