ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے،مزید تین فلموں کی آفر

ممبئی (شوبز ڈیسک) ساﺅتھ انڈین انڈسٹری میں شاندار ڈیبیو کے بعد بالی ووڈ اسٹار ارجن رام پال پر قسمت کے دروازے پھر کھل گئے اور انہیں مزید تین فلمیں آفر ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساﺅتھ انڈیا میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار کی مزید تین فلموں پر بات چیت چل رہی ہے جو جلد فائنل ہوجائے گی۔ساﺅتھ ڈیبیو سے قبل ارجن رامپال نے کہا تھا کہ دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے اس لئے فنکاروں کو دوسری زبانوں میں کام کرنا آسان ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مختلف جگہوں پر مختلف طریقے سے کام کرنا فنکار کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کردیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں