لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ آٹو موبائلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد کاروں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کر دی جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے کار اور موٹر سائیکل پلانٹ محدود مدت کے لیے 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ٹویوٹا کرولا کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک،ٹویوٹا یارس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ 20ہزار روپے،ٹویوٹا فارچونر کی قیمت میں 11 لاکھ روپے سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ٹویوٹا کرولا کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے سے ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے،جس کے بعد ٹویوٹا کرولا 1.6 ایم ٹی، 1.6 سی وی ٹی، 1.6 سی وی ٹی ایس آر، 1.8 سی وی ٹی، 1.8 سی وی ٹی ایس آر اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر بلیک اب بالترتیب 59 لاکھ 69 ہزار روپے، 65 لاکھ 59 ہزار روپے، 71 لاکھ 89 ہزار روپے، 68 لاکھ 89 ہزار روپے، 75 لاکھ 9 ہزار روپے، 75 لاکھ 49 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی،اس سے قبل ان کی قیمتیں 61 لاکھ 69 ہزار روپے، 67 لاکھ 69 ہزار روپے، 74 لاکھ 29 ہزار روپے، 71 لاکھ 19 ہزار روپے، 77 لاکھ 59 ہزار روپے اور 77 لاکھ 99 ہزار روپے تھیں۔ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3، جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی، ایرو سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5، اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 اور ایرو سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمتیں بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار روپے، 46 لاکھ 89 ہزار روپے، 46 لاکھ 59 ہزار روپے، 48 لاکھ 99 ہزار روپے، 50 لاکھ 99 ہزار روپے، 53 لاکھ 9 ہزار روپے، 56 لاکھ 49 ہزار روپے اور 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہوں گی،جو اس سے قبل 44 لاکھ 99 ہزار روپے، 47 لاکھ 89 ہزار روپے، 47 لاکھ 59 ہزار، 49 لاکھ 99 ہزار روپے، 51 لاکھ 99 ہزار روپے، 54 لاکھ 29 ہزار روپے، 57 لاکھ 69 ہزار اور 59 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔قیمتوں میں 11 لاکھ روپے سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کے بعد ٹویوٹا فورچیونر ایل او پیٹرول، ائی پیٹرول،ڈیزل،لیجنڈر اور جی آر ایس اب بالترتیب ایک کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار روپے،ایک کروڑ 69 لاکھ 99 ہزار روپے،ایک کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار روپے،ایک کروڑ 89 لاکھ 99 ہزار روپے اور ایک کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی،اس سے قبل ان کی قیمتیں ایک کروڑ 58 لاکھ 9 ہزار، ایک کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار روپے،ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار، 2 کروڑ ایک لاکھ 29 ہزار روپے، 2 کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار روپے تھیں۔