کراچی (شوبز ڈیسک) ماضی کی نامور ماڈل اور اداکارہسنیتا مارشل نے ماڈلز کے بارے پائی جانیوالی غلط فہمی دور کردی اور کہا ہے کہ معاشرے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ماڈلز بدتمیز یا گالیاں دیتی ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ آج کل لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور ہے کہ اگر کوئی لڑکی ماڈل ہے تو لازمی بدتمیز ہوگی یا گالیاں دیتی ہوں گی، مجھے نہیں معلوم لوگوں نے ایسی باتیں کیوں پھیلائی ہوئی ہیں، ایسا کچھ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک وقت میں بالخصوص شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی، میرے خیال میں ایک برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے کہا انسان الگ ہوجائے۔
![سنیتا مارشل نے ماڈلز کے بارے پائی جانیوالی غلط فہمی دور کردی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/10/z5-23-940x480.jpg)