ایشا گپتا بھی بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ بارے کھل کر بول پڑیں

ایشا گپتا بھی بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ بارے کھل کر بول پڑیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ بھارتی فلم نگری میں نئی آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ بھی کاسٹنگ کائوچ کا نشانہ بن چکی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایشاگپتا کاکہناتھاکہ جب وہ بالی ووڈ میں آئیں تو انہیں بھی انڈسٹری میں اقربا پروری‘ نسل پرستی اور کاسٹنگ کائوچ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی،بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ کا رجحان پرانا ہے اور انہیں بھی ایسے عمل کا کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں  نے کسی کا نام لینےسے گریز کیا۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں