dead line

آج ڈیڈ لائن کا آخری دن ،کل سے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ،کل سے کارروائی شروع ہو جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جانے والوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،پناہ گزین کیمپس میں کھانے پینے ،ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہم کا بندوبست کیا گیا ہے ،کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پناہ گزینوں کیلئے کیمپس بنائے گئے ہیں ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات کر کے غیر ملکیوں کو واپس جا نے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ،آئی جی پنجاب کا تین نومبر سے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف مرحلہ وار آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس چوکی پر حملہ ،اہلکار سمیت 5جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں