لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے پر کام کر رہی ہے ،اسے مکمل سپورٹ فراہم کریں گے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سب اپنی ثقافت کی حفاظت کرتے ہیں ،رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے ،دنیا کا کوئی ملک غیر قانونی افراد کو اپنے ہاں نہیں رہنے دیتا ،غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو واپس اپنے ملکوں میں بھیج رہے ہیں ،کسی بھی ملک کا شہری ویزا لیکر پاکستان آ سکتا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک مستقل حکومت آئے ،میں بھی ووٹ ڈالنے کیلئے اتنا ہی بے چین ہو ں جتنا آپ لوگ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غنڈا راج ،کالج کے سامنے طالبعلم پر تشدداور اغوا