جلد کے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار

جلد کے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار

ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں جلد کے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں جلد کے کینسر کا علاج کرنے والا صابن تیار کرنے والے 14 سالہ لڑکے ہیمن بیکلے نے امریکہ کے ٹاپ نوجوان سائنسدان کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔نویں جماعت کے طالبعلم ہیمن بیکلے نے سائنٹیسٹ چیلنج میں اپنا تیار کردہ صابن جمع کرایا اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک صابن سے کینسر کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔طالبعلم نے کہا کہ میں ہمیشہ سے بائیولوجی اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہوں اور اس مقابلے سے مجھے اپنے خیالات کے اظہار کا بہترین موقع ملا۔ میں چاہتا تھا کہ میری ایجاد صرف سائنسی لحاظ سے ہی بہترین نہ ہو بلکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس تک رسائی حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ صابن ایسے اجزا سے تیار کیا گیا ہے جو انسانی جِلد میں ایسے خلیات کو متحرک کرتے ہیں جو کینسر سے متاثر خلیات کا مقابلہ کر سکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں